ملتان میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز متاثر ہوگئے

ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فاران نے جیو نیوز کو بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹرز مسلسل تین دن اور تین راتوں سے ڈیوٹی دے رہے تھے، اس دوران وہ تیز بخار اور کھانسی میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد متاثرہ ڈاکٹر کا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ آج موصول ہوں گی تاہم متاثرہ ڈاکٹر کونشتراسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔اس موقع پرینگ ڈاکٹرز نے اسپتال میں مکمل حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ہڑتال کردی ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی 6 سے 8 گھنٹے کی جائے۔نشتراسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں اس وقت پانچ مریضوں کو کورونا وائرس کے شبہ میں رکھا گیا ہے جب کہ ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 307 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں