پشاور: خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم معطل کردی گئی۔صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 5 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے۔کوآرڈینیٹر ای او سی نے بتایا کہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم 16 مارچ کوشروع ہوئی تھی جس میں چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور مہمند میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور دونوں ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے زائد ہے جن میں سے خیبرپختونخوا کے 19 کیس ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments