وفاقی حکومت اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری مدد کرے،چیئرمین پیپلزپارٹی
کراچی ( ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کا کوئی علاج ہے اور نہ ہی کوئی ویکسین ہے، کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاون کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں،سندھ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ غریبوں کا خیال کیا جاسکے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی اہم ذمہ داری اپنے عوام کی صحت اور زندگی کا تحفظ ہے، اسی لیے کورونا وائرس کا پھیلا روکنے اور عوام کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت نے سخت فیصلے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا کوئی علاج ہے اور نہ ہی کوئی ویکسین ہے، ایسے میں اپیل کرتا ہوں کہ لاک ڈان کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں، اگرلاک ڈان کے دوران آپ بیمار ہوجاتے ہیں توسندھ حکومت سے رابطہ کریں تاکہ آپ کا ٹیسٹ کرایا جاسکے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں لاک ڈان کے دوران بہت سے لوگ پریشان ہوں گے کہ وہ کیسے گزارہ کریں گے لیکن اس دوران راشن کی ضرورت ہے تو سندھ حکومت کوشش کرے گی کہ آپ کو راشن پہنچائے۔
بلاول بھٹو
Load/Hide Comments