مہنگائی کاعلاج نااہل حکومت سے نجات کے ذریعے ہی ممکن ہے
لاہور(نمائندہ کشمیرلنک) سر براہ جے یو آئی کے معا ون خصوصی برائے لاہوربلال احمد میرنے کہاہے کہ جے یو آئی مشکل گھڑی میں عوام کے سا تھ کھڑی ہے ،لو گ مہنگا ئی اور کرونا سے مررہے ہیں نااہل حکومت شیشے کے گھر میں بیٹھ کر بیان بازی کررہی ہے،مہنگائی کاعلاج نااہل حکومت سے نجات میںہی ممکن ہے، موجودہ حکومت آمریت سے بھی بدترہے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں جے یو آئی کے رہنمائوں حاجی منظور خان آ فرید ،حا فظ عبد الرحمن و دیگر سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ اس وقت22کروڑعوام کروناسے زیادہ مہنگائی سے پریشان ہیں،موجودہ حکمرانوںسے معیشت کو مستحکم کر نے کی توقع نہیں،مو جودہ دورحکومت میںملک بھرمیںتعمیروترقی کے منصوبے تعطل کاشکارہیں عوام کوبنیادی سہولتوںسے بھی محروم کردیاگیا ہے۔انہو ں نے کہاکہ کرونا وائر س کی رو ک تھام کیلئے بر وقت انتظام کرنے کی بجائے حکومت تماشا دیکھتی رہی جب و با ء نے شد ت اختیار کی تو پورا ملک لاک ڈائو ن کر کے ملکی معیشت کاجنازہ نکال دیا ۔ موجود حکومت کے پا س ملک چلانے کیلئے نا کو ئی حکمت عملی ہے نہ ہی کوئی تجر بہ ہے۔ مہنگا ئی میں پسی عوام کروناوائرس کے سا تھ مو جود ہ نااہل حکومت سے نجا ت چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments