و با ء سے متاثرہ دیہا ڑی دار طبقے کی معا شی ضرور یا ت کا خیا ل رکھاجائے
لاہور( نمائندہ کشمیرلنک) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں مسلم لیگ عوام کو تنہا نہیں چھو ڑے گی،مر یضو ں کے سا تھ و با ء سے متاثرہ دیہا ڑی دار طبقے کی معا شی ضرور یا ت کا بھی خیا ل کیاجائے،کورونا وائرس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن انسدادی و احتیاطی اقدامات پر عمل کیا جائے ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے دوسروں سے مصافحہ کرنے یا گلے ملنے سے پر ہیز کرنے کے علاوہ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھویں تاکہ کورونا وائرس کے خدشات سے بچاجاسکے۔ انہو ں نے کہاکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر موذی وبا کے پھلا سے بچا جاسکتا ہے،مخیر حضرات بھی شہریوں میں زیادہ سے زیادہ فیس ماسک اور سینی ٹائزرز مفت تقسیم کرکے انسانی خدمت کا فریضہ ادا کریں۔انہو ں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر تمام پر سیا سی قید یو ں کورہا کرے اور جیلو ں میں بھی حفا ظتی انتظاما ت کو یقینی بنائے۔
Load/Hide Comments