پانچ پانچ باریاں لینے والے کس منہ سے ایسی باتیں کر رہے ہیں،وزیراعظم تعمیراتی پیکیج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں
حکومت احساس پروگرام کا اعلان کر چکی ، کوشش ہے جلد وینٹی لیٹرز خریدلیں،شہباز شریف کے پریس کانفرنس پر ردعمل
لاہور (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے شہباز شریف کے مطالبات کو پوائنٹ سکورننگ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ باریاں لینے والے کس منہ سے ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کے صدر سیاست کر رہے ہیں، حکومت پہلے ہی احساس پروگرام کا اعلان کر چکی ہے، کوشش کر رہے ہیں جلد وینٹی لیٹرز لیے جائیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم تعمیراتی پیکج کا بھی اعلان کرنے جا رہے ہیں، چین سے وینٹی لیٹر منگوائے گئے ہیں۔
شہبازگل
Load/Hide Comments