لاہور ہائیکورٹ کا کرونا وائرس کے پیش نظر دفتری سٹاف کو کم کرنے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے پیش نظر دفتری سٹاف کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ کی ارجنٹ برانچ میں 50 فیصد اور باقی شعبوں میں 25 فیصد ملازمین ڈیوٹی کریں گے۔ گھر بھیجنے والے ملازمین میں خواتین اور 50 سال سے زائد کے عمر کے ملازمین شامل ہیں۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا کرونا وائرس کے پیش نظر دفتری سٹاف کو کم کرنے کا فیصلہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں