عوام کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑینگے، اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے آن لائن رابطہ کر سکیں گے
قوم کو کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک ہونا ہے،ہرفرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے،ٹویٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا منفرد ایپ کے اجرا کا اقدام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی سہولیات میں اضافہ کرنے کا آئینہ دار ہے۔یہ ایپ شہریوں کو ان کے گھروں میں ان کے مسائل کی حل کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے آن لائن رابطہ کر سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایپ تمام متعلقہ اداروں میں کوارڈینیشن اور ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔ علاوہ ازیں اس میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش وڈیتھ سرٹیفیکیٹس کا اجرا و دیگر مختلف سہولیات بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو کورونا وائرس کی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک ہونا ہے،ہرفرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے۔اس ایپ کی بدولت شہری کسی بھی فارمیسی میں ماسک کی کمی یا مہنگے داموں فروخت کی نشاندہی کر سکیں گے۔
فردوس عاشق
Load/Hide Comments