بزدار حکومت نے 18 ارب کے ٹیکسز معاف کر دیئے ،25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے کا پیکیج متعارف کروایا
ڈاکٹرز، نرسز و دیگر سٹاف کو الاؤنس ملے گا،کوروناسے جاں بحق پروفیشنلز کیلئے شہدا پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے،صوبائی وزیر
لاہور (نمائندہ کشمیرلنک ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرونا سے متاثرہ حلقوں کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کردیا، بزدار حکومت نے 18 ارب کے ٹیکسز معاف کر دیے ہیں۔ بزدار حکومت معاشی صورتحال پر مناسب اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ خاندانوں کے لیے 10 ارب روپے کا پیکج متعارف کروایا گیا ہے، کرونا سے متاثرہ ڈیلی ویجرز کو ماہانہ 4 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز و دیگر اسٹاف کو تنخواہ کے برابر الاؤنس ملے گا، کرونا سے جاں بحق پروفیشنلز کے لیے شہدا پیکج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بزدار حکومت عوام کی تکالیف کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔
فیاض الحسن
Load/Hide Comments