معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ملک کیلئے مستقل روڈ میپ اورپوری پاکستانی قوم کی خواہش ہے۔
ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ جسے وہ ووٹ دے وہ کامیاب ہو. جو نعرہ مسلم لیگ کا تھا کہ ووٹ کا عزت دو اس کی تعبیر وزیراعظم عمران خان نے دی ہے۔
ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے ہے کہ ایک طرف وزیراعظم کے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا سفر ہے اور دوسری طرف نون لیگ کی روایتی سیاست ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ آنے سے ان کی چوری چکاری ختم ہو جائے گی۔
ایک فرد ایک ووٹ کا نظریہ متعارف ہو جائے گا اور ووٹ میں ڈاکہ ڈال کر آنے والے شاہی خاندان کی دوکان ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک کے آنے سے ڈیٹا بینک محفوظ ہو جائے گا، جعلی ووٹ بنا کر اپنے مزدور، درباریوں اور حواریوں کو پولنگ سٹیشنز میں پھرانے کا روایتی طریقے ختم ہو جائے گا۔
ون لیگ کا وطیرہ رہا ہے کہ ایک ووٹر دن کو ایک حلقے میں ووٹ ڈالنے جا رہا ہے تو شام میں دوسرے حلقے میں بھی ووٹ ڈالنا ہے اور ایک دن میں چار چار ووٹ ڈالتا ہے۔