پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر کی ضمانت از قبل گرفتاری میں توسیع کردی۔
پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک نے درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے تمام کیسزکوایک ساتھ سنیں گے۔
وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ تھوڑاوقت دیاجائے ایڈووکیٹ جنرل سے ہدایات لیناچاہتاہوں۔
جسٹس لعل جان خٹک نے ریمارکس دیئے کہ کسی سے رائے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
بعدازاں عدالت نے درخواست پر مزیدسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔