مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کیس میں مفتی عزیر الرحمان کے شریک ملزم عبداللہ نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت لے لی۔
ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ملزم عبداللہ کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پچاس ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت 30 جون تک منظور کی۔
ملزم پر مدعی مقدمے صابر شاہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔
اس کیس میں مفتی عزیز کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے اور وہ لاہور پولیس کی حراست میں ہے۔