مریم نوازکادورہ،کوآرڈی نیشن کیلئے یوتھ کے ناموں کی منظوری

آزاد کشمیر کشمیر میں الیکشن مہم کے دوران مریم نواز کے ساتھ کو آرڈینیشن کیلئے یوتھ ونگ آزاد کشمیر سے ناموں کی منظوری دے دی گئی ۔
اس کمیٹی کے کنونیئر صدر یوتھ ونگ آزاد کشمیر سر یاسر منشا ہوں گے۔

اس کے علاوہ ممبران میں جنرل سیکرٹری محسن عزیز، کوآڈینیٹر ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار طارق محمود، صدر یوتھ ونگ اسلام آباد یونٹ راجہ ذاکر بلوچ، چوہدری رضوان انور، عاقب فاروق طاہر، بھی شامل ہوں گے۔

جو آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں مریم نواز کے ہمراہ رہیں گے۔

اور الیکشن کمپین کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن مرکزی صدر یوتھ ونگ پاکستان کیپٹن ر صفدر کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری جنرل عقیل نجم ہاشمی نے جاری کر دیا۔

جس کا لیگی کارکنان نے شکریہ ادا کیا ہے۔

کمیٹی مرکزی کمیٹی جس جو شاہ غلام قادر کی قیادت میں بنائی گئی ہے اس کو اسسٹ کرے گی۔

علاوہ ازیں یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے ہر ضلع سے رابطے میں رہ کر زیادہ سے زیادہ عوام کو جلسہ گاہ میں پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں