عثمان مرزا جوڑوں کو فلیٹ دیتا انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا:حیران کن انکشافات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم عثمان مرزا کے ساتھی بھی گرفتار۔
ملزمان نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اپارٹمنٹ عثمان مرزا کا ہے جو کہ اسلام آباد میں اپنے اپارٹمنٹ کو رینٹ پر دیتا ہے۔

گرفتار ملزمان نے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی عثمان مرزا کئی خواتین اور جوڑوں کے ساتھ اسی طرح حرکات کر چکا ہے۔

ملزمان نے بتایا کہ عثمان اپارٹمنٹ میں آنے والے لوگوں کی خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیو بناتا ہے اور پھر ان ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا ہے۔

جو لوگ پیسے دے دیتے ہیں انہیں چھوڑ دیتا ہے اور جو لوگ پیسے دینے سے انکار کرتے ہیں انہیں بلیک میل کرتا رہتا ہے۔

ملزمان نے بتایا کہ عثمان نے پہلے کبھی کسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر رائرل نہیں کی البتہ اس مرتبہ عثمان کے ساتھیوں میں سے کسی ایک نے ویڈیو بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ عثمان نے غیر شادی شدہ جوٹے کو موقع پر نازیبا حرکت کرتے ہوئے پکڑ لیا اور غصے میں انہیں گالیاں دی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو برہنہ بھی کیا۔

دوسری جانب تشدد کا شکار لڑکے نے پالیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ خوفزدہ تھا اس لیے پہلے پولیس کو مطلع نہیں کیا۔

متاثرہ لڑکے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ نوجوان سامنے آنے سے گریز کر رہا ہے چونکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دئی گئی ہیں اس لیے وہ کارروائی کرنے سے بھی ہچکچا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں