وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کشمیر کی زیادہ تر آبادی بیرون ملک پاکستانیوں پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی نابالغ کشمیر میں اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے معیشت پر منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عوام گزشتہ 5 برس میں نااہلوں کی حقیقت جان چکی ہے، کشمیر کی عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہونے کے بجائے بدتر ہوگیا ہے، عوام نے 2018 میں عمران خان کو منتخب کر کے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔
شہباز گِل نے کہا کہ تاریخی ترسیلات زر بیچ کر بیرونِ ملک پاکستانیوں نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا، بیرون ملک پاکستانیوں نے 29.4 ارب ڈالر بیچ کر عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا، عمران خان کی موجودگی میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فروخت میں 90 فیصد اضافہ عوام کی معیارِ زندگی بہتر ہونے کا اشارہ ہے، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 14.57 فیصد اضافہ معیشت میں بہتری کی نوید ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ کیلبری کوئین کا جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی جعلی پروپیگنڈہ زمین بوس ہو گیا ہے، کشمیر کی عوام باشعور ہے بھارت نواز عناصر کو ہار کا طوق پہنا کر بے نقاب کرے گی۔