وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کو آئینہ دکھا دیا

وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

افغان صدر اشرف غنی نے وسطی و جنوبی ایشیائی رابطہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے۔

اشرف غنی نے مزید کہا کہ اگر بات چیت نا ہوئی تو ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے، یہ امن کے لیے آخری موقع ہے۔

اشرف غنی کے الزامات پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اشرف غنی کی جانب سے الزام لگایا جا رہا ہے جو سراسر بے بنیاد ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہشمند پاکستان ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم کہہ رہے تھے کہ طالبان سے بات چیت کریں تب بات چیت نہیں کی گئی، اب طالبان فتح کے قریب ہیں تو بات چیت کی بات کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں