وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) امور مقرر کردیا۔
خالد منصور کو معاون خصوصی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) امور مقرر کردیا۔
خالد منصور کو معاون خصوصی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بھی خالد منصور کو معاون مقرر کرنے کی تصدیق کی ہے اور نوٹیفکیشن بھی پوسٹ کیا ہے۔
خیال رہے کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بھی خالد منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خالد منصور کا کارپوریٹ امور کا وسیع تجربہ ہے اور انہیں چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کا بھی وسیع تجربہ ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ خالد منصور کی شمولیت سی پیک کے اگلے مرحلے کے بڑے منصوبے آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔