سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اپنے بیان پر وضاحت دی ہے۔
اس سے قبل بختاور بھٹو نے مردوں کے عوامی مقامات میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے ایک اور بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی کے مطالبے پر ابھی بھی قائم ہیں۔
Re my tweet banning men from public. I stand by it. Single men should not be allowed out without being escorted by sisters, mothers, wives or daughters – perhaps then they will think twice before assaulting women. With repeated & increasing incidents of assault no better option.
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) August 23, 2021
بختاور نے کہا کہ مردوں کو بہنوں، ما بیٹیوں اور بیویوں کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینے چاہیے، شاید وہ اس طرح پھر سے خواتین پر حملہ کرنے کا سوچیں گے۔
بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ خواتین پر پے در پے بڑھتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو روکنے کا اور کوئی بہتر آپشن نہیں۔