لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پابندی کے تحت یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پارکس میں آکر کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنا سکیں گے جب کہ صرف نیشنل میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے اجازت اسکرپٹ پیشگی جمع کرانے سے مشروط ہو گی جب کہ پارکس میں تعینات سکیورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پر نظر رکھیں گے۔
Punjab Parks and Horticulture Authority has decided to ban the entry of TikTokers and YouTubers to the parks across the province from todayhttps://t.co/UwGbE3eYsW
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) August 23, 2021
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام بڑے پارکوں میں فیملی کے بغیر داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسکولوں اور کالجوں کے یونیفارم والے طلباء کو پارکوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تاہم پابندی کی حتمی منظوری وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دی جائے گی۔
خیال رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک ٹک ٹاکر خاتون کو 400 افراد نے ہراساں کیا اور ان سے بدتمیزی کی۔