اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کو گرفتار کرلیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرنادراگوروی شنکر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا یاسر زیب پر مقدمہ درج کرلیا۔
کراچی:مقدمےکے اندراج کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر نادراگوروی شنکر گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرایاسرزیب کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یاسر زیب نےملزم ڈپٹی ڈائریکٹر کوبچانےکےلیے10لاکھ رشوت طلب کی اور ساڑھے6لاکھ نقداورڈھائی لاکھ اکاؤنٹ میں وصول کیے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ججعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک چھ مقدمات درج ہوئے ہیں، جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کی تعداد 18 ہے، جن میں نادرا کے اعلیٰ افسران اور غیر ملکی شہری و ایجنٹ شامل ہیں۔
خیال رہے ایرانی شہری کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کے کیس کیس کی تحقیقات میں نادراافسران کی بڑی غلطیاں پکڑی گئیں تھیں۔