مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج شروع

اپوزیشن نے مہنگائی پر حکومت کےخلاف سڑکوں پر ملک گیر احتجاج شروع کردیا۔

اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کی کال دینے کے بعد لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، مہمند، زیارت اور مینگورہ سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر آگئے۔

احتجاج میں شامل افراد نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔

ادھر چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر ریلی کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا، مظاہرین کا کہناتھا کہ مہنگائی سے جینا مشکل ہوگیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے آج کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کررکھا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے اطراف کی سڑکوں کو بند رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں