امیرالدین مغل کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے چودھری لطیف اکبر کی نیلم ویلی آمد

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر، قائد حزب اختلاف وممبرآزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر سینئر صحافی امیرالدین مغل، حافظ نصیرالدین مغل، جلال الدین مغل کے آبائی گھر چنجاٹھ پہنچ گئے۔امیرالدین مغل کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی، لواحقین سے اظہارہمدردی کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی، سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر سینئر صحافی امیرالدین مغل کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے وادی نیلم کے دور دراز گاؤں چنجاٹھ پہنچ گئے سینئر صحافی امیرالدین مغل، نصیرالدین مغل، جلال الدین مغل سمیت پسماندہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ والدین کی جدائی کا صدمہ ہمیشہ رہتا ہے اور کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلا کبھی نہیں بھرا جا سکتا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما جلال الدین اکبر، سید اسحاق شاہ اورصحافی چوہدری نصیر اور دیگر بھی موجود تھے۔قائد حزب اختلاف کچی سڑک پر سفر کرکے پہاڑی چوٹی پر واقع گاؤں چنجاٹھ پہنچے تو انہوں نے کہا کہ اس تاریخی گاؤں جہاں ولی کامل میاں ملکوک رحمت اللہ کا مزار بھی واقع ہے پختہ سڑک کا ہونا ضروری ہے گاؤں کی سڑک کی پختگی کیلئے وہ بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں