صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے محرومی کا خاتمہ کرنا ترجیح ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر ہوتی ہے لیکن ہم بلوچستان کو اضافی فنڈز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں گورنر ہاوس کوئٹہ میں خصوصی افراد کی بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معزور افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ضروری ہے۔
اس مقصد کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہوگی۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ معزور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
اجلاس میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو گورنر سید ظہور آغا۔ چیف سیکریٹری مچہر نیاز رانا اور WHO کی نمائندہ مریم ملک بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔صدر عارف علوی کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ۔اجلاس میں، گورنر بلوچستان، سید ظہور آغا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، کی شرکت۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ضروری ہے۔
انہوںنے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ، ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے،خصوصی افراد کو باہنر بنانے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہوگی، صدر مملکت نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ بلوچستان کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج سے صوبے میں خوشحالی آئے گی،ترقیاتی پیکج سے صوبے کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی سے پورے ملک میں خوشحالی آئے گی۔
بلوچستان کے نوجوان حکومت کی جانب سے کاروباری قرض کی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ خصوصی افراد اور بلوچستان کے نوجوانوں کو حکومت کی قرض اسکیموں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے۔ صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔
بلوچستان کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج سے صوبے میں خوشحالی آئے گی، خصوصی افراد اور بلوچستان کے نوجوانوں کو حکومت کی قرض سکیموں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ضروری ہے،