معروف کامیڈین عمر شریک کی اہلیہ زرین گل نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمر شریف کی موت کے لیے جو وسیلہ بنے ان کو معاف نہیں کروں گی۔زرین گل نے لکھا کہ 40 دن سے میں نے ناشتہ اور کھانا نہیں بنایا۔ شادی کے وقت کھانا پکانا نہیں آتا تھا لیکن سب کچھ عمر شریف کی وجہ سے سیکھا۔ صبح عمر شریف کے لیے ناشتہ بنا کے اور ٹرالی سجا کر لانا اچھا لگتا تھا لیکن اب میں ناشتہ نہیں بناتی۔
انہوں نے لکھا کہ میں اب صبح اٹھ کر چائے کا کپ سائیڈ ٹیبل پر نہیں رکھتی، اب صبح بیڈ روم کا ٹی وی بھی آن نہیں کرتی۔زرین گل نے کہا کہ اب عمر شریف کی کرسی پر کوئی نہیں بیٹھتا اور اس پر ان کی کچھ چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔ سب بدل گیا ہے اور موت تو سب کو ہی آنی ہے مجھے بھی آئے گی۔
https://www.instagram.com/p/CWGJOPxs_iR/
انہوں نے لکھا کہ عمر شریف کی موت کا وسیلہ بننے والوں کو معاف نہیں کروں گی، جو ساری دنیا کو ہنساتا تھا اس کو جس نے رُلایا میں انہیں معاف نہیں کروں گی اور روز محشر ان کا گریبان پکڑوں گی۔ اللہ بھی انہیں معاف نہیں کرے گا۔عمر شریف کی اہلیہ نے جذباتی انداز میں لکھا کہ 40 روز پہلے شادی شدہ اور آج بیوہ، میں معاف نہیں کروں گی۔