سابق صدر آصف زرداری کی پیشگوئی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کر سکے گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت اسلام آبا دکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کر سکے گی۔حافی نے آصف زرداری سے سوال کیاکہ کیا عمران خان کی حکومت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا؟ سابق صدر نے جواب میں کہاعمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والے اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے۔
انہوں نے مریم نواز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں ،ان کی درخواست سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔آصف زرداری احتساب عدالت اسلام آبادمیں امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس میں اپنے وکیل فاروق نائیک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زردادی کو ضمانت قبل از گرفتاری دے رکھی ہے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہاں ضمانت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔نئے آرڈیننس کے بعد نیب کیسز میں ملزمان کی ضمانت احتساب عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔ احتساب عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کے فیصلے کی توثیق کرے۔