کراچی: پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی کی وجہ سامنے آگئی

کراچی: پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی کی وجہ سامنے آگئی
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس اہکار کی مبینہ خودکشی کی وجہ گھریلو جھگڑا سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار اے ایس آئی طارق سکیورٹی ٹو میں تعینات تھا اور اہلکار طارق نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں، متوفی اہلکار کا دوسری بیوی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔پولیس کا بتانا ہےکہ بیوی سے لڑائی کے دوران اہلکار نے بیوی کے لیے پستول نکالی تھی لیکن اس نے پستول سے خود کو گولی مار لی، طارق کو جبڑے میں گولی لگی جو سر سے پار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت دوسری بیوی کے گھر پر متوفی طارق اور سوتیلہ بیٹا بھی موجود تھا، ،سوتیلے بیٹے سے بیان لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ طارق کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے اور جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول اور پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں