‘بظاہر ججوں کیخلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی’

’ لگتا ہے ججوں کیخلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی ‘

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏لگتا ہے ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مذموم مہم کے پیچھے موجود سارے کردار سامنے ہیں، امید ہے اس معاملے میں عدالتیں نرم رویہ اختیار نہیں کریں گی اور توہین آمیز مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف سزا پر بات چیت کی گئی ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کلپ پر اپنے ردعمل میں اسے جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ آواز میری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی چیزیں خود بنا کر لائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں