آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں احتساب عدالت کو آصف علی زرداری پرفرد جرم عائد کرنے سے روکنے کے حکم میں 14 دسمبر تک توسیع کردی،نیب نے آصف علی زرداری کی درخواست پر جواب جمع کرادیا۔
آصف زرداری نے احتساب عدالت کا فرد جرم سے پہلے بری کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی فرد جرم سے پہلے بری کرنے کی درخواست مسترد کی تھی،آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔