تیسری شادی کے لیے بیوی

تیسری شادی کے لیے بیوی نے دوسرے شوہر کے ٹکڑے کر کے جلا دیے

منڈی بہاء الدین میں پوليس نے ايک ماہ قبل ہونیوالے قتل کا معمہ حل کرليا۔ قاتل کوئی اور نہيں مقتول کی بیوی نکلی۔ تیسری شادی کے لیے بیوی نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر شوہر کی ناصرف جان لی بلکہ اُس کے ٹکڑے کرکے جلا ڈالے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا سر برآمد کرلیا۔

منڈی بہاء الدین کے علاقے سندھانوالہ میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے اپنے شوہر کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ خاتون نے دیور پر اپنی بیٹی کو اغواء کرنے کا بھی الزام لگایا۔ تاہم پولیس نے ایک ماہ کے اندر ہی معاملے کی حقیقت کا کھوج لگالیا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر خاتون کو حراست میں لیا جس نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: شوہر کو قتل کرنے والی بیوی 19 سال بعد گرفتار

خاتون روبینہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول شوہر کے دوست یوسف سے تیسری شادی کرنا چاہتی تھی۔ جس کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پہلے قتل کیا اور بعد ازاں اس کے ٹکڑے کرکے جلادیئے۔
تیسری شادی کے لیے بیوی

دوران تفتیش خاتون نے اپنے مقتول شوہر پر شک کرنے اور تشدد کے الزامات بھی لگائے۔ دونوں کی رفاقت 20 سال پر محیط تھی۔

پولیس نے خاتون کے ساتھ اس جرم میں شریک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا سر بھی برآمد کرلیا گیا۔

منڈی بہاء الدین کے علاقے سندھانوالہ میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے اپنے شوہر کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ پھر دیور پر اپنی بیٹی کو اغواء کرنے کا بھی الزام لگایا تاہم پولیس نے ایک ماہ کے اندر ہی معاملے کی حقیقت کا کھوج لگالیا۔

خاتون روبینہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول شوہر کے دوست یوسف سے تیسری شادی کرنا چاہتی تھی۔ جس کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پہلے قتل کیا اور بعد ازاں اس کے ٹکڑے کرکے جلادیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں