کراچی چڑیا گھر کا سفید شیر بیماری کے باعث انتقال کرگیا

کراچی چڑیا گھر کا سفید شیر بیماری کے باعث انتقال کرگیا۔

کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر انتقال کر گیا۔ گزشتہ 13 روز سے شیر کی طبیعت خراب تھی۔ کراچی زو میں تقریباً 5 ماہ کے دوران انتقال کرنے والا یہ دوسرا شیر ہے۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد نے بتایا کہ کراچی چڑیا گھر میں سفیر شیر انتقال کر گیا۔ وہ گزشتہ 13 روز سے بیمار تھا اور اس کا علاج جاری تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ شیر کو پھیپھڑوں کا مرض لاحق تھا، اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی تمام تر وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔

علی حسن ساجد کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کا سفید شیر 2012ء میں افریقا سے کراچی چڑیا گھر لایا گیا تھا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفید شیر کے انتقال کی رپورٹ طلب کرلی۔

اس سے قبل 8 جون 2021ء کو بھی کراچی کے چڑیا گھر میں ایک 18 سالہ شیر انتقال کر گیا تھا، تاہم حکام کے مطابق ایشیائی نسل کا ببر شیر اپنی طبعی عمر پوری کرچکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں