اسلام آباد بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوں گے۔
حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ کا آرڈیننس جاری کردیا۔ سمندر پار پاکستانیز کو آئی ووٹنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔
حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا منظور کرایا تھا۔ وفاقی حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کی جائیں گی۔ سمندر پار پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میئر اسلام آباد کا انتخاب براہ راست اور 4 سال کیلئے ہوگا جبکہ کابینہ 12 رکنی ہوگی۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ارکان کی مجموعی تعداد 70 رکھی گئی ہے۔
آرڈیننس کے مطابق ترقیاتی کاموں، تعلیم، بنیادی صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ، پارکس، واٹر سپلائی، صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کے شعبے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے سپرد کئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10 رکنی نیبرہڈ کونسل 20 ہزار آبادی پر مشتمل ہوگی۔ کونسل میں 5 جنرل ارکان، ایک خاتون اور ایک مذہبی شخصیت شامل ہوگی۔ بزرگوں اور نوجوانوں کا ایک ایک نمائندہ بھی کونسل کا حصہ ہوگا۔