دیکھ لوسلیکٹڈ پورا پشاورجلسے میں موجود ہے: چوہدری یاسین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کون ہوتی ہے از خود دہشتگردوں سے مذاکرات کرنے والی۔
مذاکرات کیلئے پارلیمان کواعتماد میں لینا چاہیے۔ دہشت گردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کریں گے۔ پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ حکومت چھپ چھپ کرمذاکرات کر رہی ہے۔
صدر، وزیراعظم، وزیرخارجہ دہشت گردوں سے مذاکرات کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ کون ہوتے ہیں ازخود دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے والے؟ دہشت گردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کریں گے۔ ناکام ترین حکومت پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔
مذاکرات رات کے اندھیروں میں نہیں ہوتے پارلیمان کواعتماد میں لینا چاہیے۔ ملکی عوام اورپارلیمان کی اجازت کے بغیریہ دہشت گردوں کے سامنے جھک گئے۔ جودہشت گرد سنگین جرم میں ملوث ان کوپاکستان کی عدالتوں میں پیش کرکے سزا دلوائی جائے۔
قبائلی عوام کے ساتھ وعدوں کوپورا کیا جائے۔ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلی فون کرنے کا سلسلہ بندہونا چاہیے۔ کل بی بی شہید اورآصف زرداری کوسزائیں دلوانے کیلئے فون کرنیوالے آج خودنشانے پرہیں ۔