سیالکوٹ واقعے

سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کی قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں سیالکوٹ واقعے پر غور کیا گیا اور اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں