نیا کاروبار

نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو بلاضمانت قرضے دینے کا اعلان

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو بلاضمانت قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ کاروبار میں نقصان کا بوجھ بھی حکومت اٹھائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائےصنعت و پیداوار خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹے اور متوسط درجے کے کاروبارکے فروغ کے لیے انقلابی پالیسی تیار کی گئی ہے۔ کل وفاقی کابینہ نے ایک ایس ایم ای پالیسی کی منظوری دی ہے۔ جس کے تحت نئے کاروبار کرنے والوں قرضے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں 10 لاکھ مینو فیکچرر کام کر رہے ہیں۔ جو پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 78 فیصد نمو ایس ایم ای فراہم کر رہا ہے۔ اس کے لیے ہم نے اس پر قانون سازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی میں ایس ایم ایز کے ذریعے کاروبار شروع کرنے والے کے اخراجات کم کیے گئے ہیں جس کے بعد زیرو ٹائم انوسٹمنٹ سے کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے۔ یہ پالیسی پنجاب اور بلوچستان میں نافذ ہوچکی ہےاور کے پی میں بھی اس کا نفاذ جلدکردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے سندھ حکومت سے بھی ایس ایم ای پالیسی میں حصہ ڈالنے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایس ایم ای کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں لو رسک، میڈیم اور ہائی رسک میں رکھا گیا ہے۔ لو رسک میں ٹرانسپورٹ، بپلک سروس سیکٹر، ہول سیل کو شامل کیا گیا ہے جس کے لیے این او سی ضرورت نہیں ہے۔ میڈیم رسک میں، آٹو پارٹ، کٹلری، اسپورٹس وغیرہ شامل ہے، اسکو 30 روز کے لیے این او سی دیا جائے گا۔ جبکہ ہائی رسک میں بوئلرز وغیرہ سے متعلق کاروبار کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کے لیے این او سیز کے دفاتر سے جان چھوٹ گئی ہے۔ ہم نے ایک پورٹل بنایا ہے اس میں سیلف ڈیکلیئریشن کی 2 فیصد نگرانی ہوگی۔اور فنڈنگ کے حوالے تاریخ اور دفاتر کے بارے میں بھی پورٹل کو آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کے ذریعے کاروبار میں رسک کے حوالے سے مختلف قوانین پر بھی نظر ثانی کی جارہی ہے، ایس ایم ای کے لیے کئی قوانین زیر غور ہیں جو ہم جنوری کے اختتام تک لے کر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا جی قرضوں کے حوالے سے آسان فنانس اسکیم لا رہے ہیں، جس میں وفاقی حکومت اور بینک بغیر ضمانت کے ایک کروڑ تک کا قرضہ دیں گے۔اور اگر کاروبار میں نقصان ہوتا ہے وہ حکومت اور کمرشل بینکز برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کے لیے سب سے مسئلہ زمین کا ہے جس کے لیے پنجاب، بلوچستان اور کےپی حکومت اور وفاقی حکومت آسان اقساط پر قرضے دیں گے،انہوں نے مزید کہاہے کہ اسی پالیسی میں 5 ارب روپے سمیڈا فنڈز کے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت ایس ایم ایز سینٹرز قائم کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ اگر کاروبار میں ایک کروڑ تک کا نقصان ہوگیا توحکومت اور کمرشل بینک کاسٹ شیئرنگ کریں گے۔ یہ ایک انقلابی اقدام ہے اس سلسلے میں کاروبار کا منصوبہ کمرشل بینک سے منظور کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں