خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست، اپوزیشن جماعتوں کا پلڑا بھاری
ابتدائی مرحلے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیدوار 63 تحصیل کونسلوں میں اپنے حریفوں سے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کو صوبے کے کچھ حصوں میں دھچکے کا سامنا کرنا پڑا، جہاں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اسلامی (جے آئی) اپنی طاقت دوبارہ حاصل کرتی نظر آرہی ہیں۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو نہ صرف کئی علاقوں میں اپ سیٹ شکست ہوئی بلکہ حریف جماعت جے یو آئی ف اس سے آگے بھی نکل گئی۔
چار شہروں میں میئر کا الیکشن ہو رہا ہے جن میں سے مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدواروں نے میدان مارلیا ہے جب کہ دیگر دو شہروں میں بھی پی ٹی آئی پیچھے ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھ سال کے وقفے کے بعد اتوار کو منعقد ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں تشدد اور حملوں کے چند واقعات ہوئے جن میں 5 افراد ہلاک جبکہ کچھ پولنگ اسٹیشنز کو تباہ کر دیا گیا۔
میئر/چیئرمین کے ابتدائی مرحلے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیدوار 63 تحصیل کونسلوں میں اپنے حریفوں سے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کو صوبے کے کچھ حصوں میں دھچکے کا سامنا کرنا پڑا، جہاں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اسلامی (جے آئی) اپنی طاقت دوبارہ حاصل کرتی نظر آرہی ہیں۔
پشاور کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیدوار 7 کونسلوں میں سے 3 میں آگے ہیں جبکہ دو، دو تحصیلوں میں پی ٹی آئی اور اے این پی آگے ہیں۔