اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھنگ سے بننے والی مصنوعات ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں۔
ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ 10 گنا منافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی، بھنگ دواؤں میں کام آتی ہے، انڈسٹریز میں بھنگ کی فائبر کام آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھنگ کے بارے میں تاثر ہے کہ اس کا غلط استعمال ہوتا ہے، منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں، ہمیں ان پر توجہ نہیں دینی، بھنگ کی لائسنسنگ این او سی کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا، اب کٹائی کا وقت آگیا ہے، بھنگ کی کاشت سے لوگوں کی فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی۔