منی بجٹ

منی بجٹ پاکستان اورعوام کی کمر میں خنجرگھونپنے کے مترادف ہے

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تین سال میں پی ٹی آئی نے ملک کا وہ کباڑا نہیں کیا جو منی بجٹ سے ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ پاکستان اور عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ باضمیر حکومتی ارکان اور اتحادیوں سے پھر کہتا ہوں کہ منی بجٹ زہر کا پیالہ ہے، دور رہیں۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ منی بجٹ سے پاکستان کی معیشت بیرونی سہارے کی مرہون منت ہوکر رہ جائے گی۔ پاکستان کو درپیش مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے دس سال کی پالیسی تیار کرنا ہوگی۔ جھوٹے وعدوں، طفل تسلیوں، خام خیالی پر پائیدار ومستحکم معاشی بنیادیں کھڑی نہیں ہوسکتیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات جلد بازی اور افراتفری میں کیے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی ہورہی ہوتی تو ملک میں فی کس آمدنی میں مسلسل کمی نہ ہورہی ہوتی، حکومت معیشت کے 3 ابتدائی مرحلوں میں سے ابھی پہلا بھی شروع نہیں کرپائی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ معاشی پالیسی پر تسلسل سے کام کرکے ہی معاشی دلدل سے نکلنے کی راہ پیدا ہوسکتی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی کرنا ہوگی جس سے کاروبار بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں