بلدیاتی

بلدیاتی اداروں کے حقوق سلب، حکومت ان کے ساتھ کھیل رہی ہے

مسلم لیگ ن کی رہ نما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا،پنجاب حکومت نے فیصلہ سردخانے میں ڈال دیا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی حق تلفی ہورہی ہے اور ریاست خاموش ہے،پنجاب حکومت نے ڈھٹائی کے ساتھ 7ماہ برباد کردیئے۔

سپریم کورٹ نے1993میں وفاقی حکومت کو بحال کرنے کا حکم دیا تو فوری عمل ہوا،بلدیاتی نمائندوں کو اپنےمنشور کیلئے 5 سال کام کرنا تھا ،حکومت بلدیاتی اداروں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے حقوق سلب کیے گئے،پنجاب حکومت آخری ماہ میں بلدیاتی ادارے کو بحال کرکے سرخرو ہونا چاہتی تھی۔

پاکستان میں جمہوریت کی بنیاد بلدیاتی اداروں سے مضبوط ہوتی ہے،سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود فیصلے کی دھجیاں بکھیری گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں