دنیا 2021 کو الواع کہنے کے لیے تیار ہے، اس سال میں کئی نامور شخصیت ہم سے بچھڑ گئیں، جن میں پاکستان کی نامور شخصیات اور فنکار بھی شامل ہیں۔
2021 میں پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہو گیا، ان کی عمر 85 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے، ڈاکٹرعبد القدیر خان نے نومبر 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔ عبد القدیرخان وہ مایہ ناز سائنس دان ہیں جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کرکے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔
بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ساتھ مقبوضہ وادی کی آزادی کے لیے کی جانے ولای ایک طویل جدوجہد کا باب بھی ختم ہو گیا۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا، جسکی وجہ سے انکی صحت انتہائی گر چکی تھی۔ سید علی گیلانی کو 20برس تک بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید رکھا گیا۔