بجلی

بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آگئیں

لکی مروت میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آگئیں۔
لکی مروت کے قاضی اشفاق چوک پر برقعے پہنی خواتین نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران گیس بجلی کے بل بھی جلادیے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ شہر میں 18گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اور 14گھنٹے گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ نہ کھانا پکا سکتے ہیں اور نہ ہی روزمرہ کے امور انجام دے سکتے ہیں۔ زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے اور شاہراہ پر خواتین کے دھرنے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

خواتین مظاہرین کا کہنا تھاکہ جب تک ڈپٹی کمشنر یقین دہانی نہیں کرائیں گے، روڈ بند رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں