.وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال سینما بحالی کا سال ہوگا۔
21 سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال قومی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی۔