موٹروے پولیس نے ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھا دیے

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

پاک وہیلز کے مطابق موٹر ویز اور شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ موٹر ویز اور شاہراہوں پر اوور سپیڈ کرنے پر جرمانہ بڑھا کر موٹر سائیکل سواروں کو 1500 روپے، کار ڈرائیو کے لیے 2500 روپے، ایچ ٹی وی (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز) کے لیے 5 ہزار روپے اور پی ایس وی (پبلک سروس وہیکلز) کے لیے 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

لائٹ گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ اور بھاری گاڑیوں کے لئے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ جائز حد سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی پبلک سروس گاڑیوں پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ موٹر ویز یا شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں پر اب ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پولیس اب بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے موٹر سائیکل سواروں، کاروں اور ایل ٹی وی ڈرائیوروں پر 5ہزار روپے جرمانہ اور ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ڈرائیوروں پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں