پی پی

پی پی والے ٹی وی پر بیٹھ کر جمہوریت کا چورن بیچتے ہیں

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پی پی کے لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر جمہوریت کا چورن بیچتے ہیں۔

سندھ میں جو مرضی کرلیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سندھ میں14سال میں کوئی بڑا منصوبہ بتادیں جوانہوں نے بنایا ہو، پیپلزپارٹی دورمیں بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پرہوئے ۔ سندھ اسمبلی میں آج تک کسی کمیٹی میں اپوزیشن کا ایک ممبر نہیں ، بلدیاتی قانون کا بل اسمبلی میں لیکر آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا۔ گزشتہ10سال میں سندھ کو این ایف سی کا12ہزار ارب روپیہ ملا۔ سندھ بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہیں ۔18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے اختیارات صوبوں کے پاس چلے گئے ۔ یہ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر جمہوریت کا چورن بیچتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں اپنی مرضی کے کام کرلیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی دور میں ایک بار بلدیاتی انتخابات ہوئے ، پیپلز پارٹی بلدیات کا کالا قانون لیکر آئی ، پیپلز پارٹی نے انتخابات آگے منتقل نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا مطلب اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ہے

بلدیات میں اختیارات لوکل گورنمنٹ کے پاس ہوتے ہیں ۔ بلدیاتی ایکٹ سے پیپلز پارٹی نے سب اختیارات اپنے پاس لے لیے۔ عوامی مفاد کے جو کام ہوتے ہیں وہ یہ لوگ نہیں کرتے۔ علی زیدی نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے پیپلزپارٹی سے نہیں چلتی ،پانی یہ دے نہیں سکتے۔ 2023 میں شفاف الیکشن ہوئیتو پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں بنیگی ، آصف زرداری مافیا کی طرح چلتے ہیں،پی پی سیاسی جماعت نہیں رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں