کراچی

کراچی میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے ضلع وسطی کے چار سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، ضلع وسطی میں اومی کرون کے 106 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور لیاقت آباد کی متعدد یونین کونسلوں میں بھی مائیکرو لاک ڈاؤن 5 فروری تک نافذ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی اور متاثرہ علاقے میں ہوم ڈیلیوری کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ آج بھی ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی رہی اور کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 97 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 586 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 605 ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں