کوئی ایک تحصیل

اورنگی ٹاؤن ریگولرائزکرنامشکل لیکن بنی گالہ نہیں:بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن ریگولرائز کرنا مشکل ہے لیکن بنی گالہ ریگولرائز کرنے میں کوئی مشکل نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام کو مالکانہ حقوق دینے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالا کا گھر تو ریگولرائز کرا لیا۔ ملک میں ہرشہری کے لیے یکساں نظام انصاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غریبوں کے کام کرنے ہیں اور ان کا ساتھ دینا ہے۔ اورنگی ٹاؤن کو ریگولرائز کرنا مشکل اور بنی گالہ کو ریگولرائز کرنے میں کوئی مشکل نہیں تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے اور غریب عوام کو حق دیں گے تو امید ہے کسی جانب سے اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور گرا کر ظلم کیا گیا جبکہ گجرنالہ کو ریگولرائز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن بنی گالہ آسانی سے ریگولرائز ہو گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو بے نقاب کریں گے جبکہ بلدیاتی قانون کو کالا کہنے والوں کا منہ کالا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جیالے میئرز لائیں گے اور میں خود ان کے ساتھ کام کروں گا۔ ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچانا ہے اور عمران خان کو بھگانا ہے۔ ہم جمہوری، قانونی اور آئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے۔ حکومت کے خلاف 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں