مرزا شہزاد اکبر

مرزا شہزاد اکبر کی جگہ بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی مشیر داخلہ و احتساب مقرر

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم کا مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر کردیا گیا۔

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ مشیر داخلہ و احتساب کا عہدہ شہزاد اکبر کےاستعفیٰ دینے پرخالی ہوا تھا۔

مرزا شہزاد اکبر

وزیراعظم کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔ آج صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبرکے مستعفی ہونےکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں