کارکردگی

کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کا ٹرانسفر کیاجائیگا

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کا ٹرانسفر کیاجائیگا جنوبی پنجاب کابجٹ لاہورمیں لگادیاجاتاتھا،جنوبی پنجاب کیلئے360ارب کا ضلعی ترقیاتی پیکج دیا، ماضی میں جنوبی پنجاب کونظراندازکیاگیا۔

حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے ہرعلاقے میں ترقیاتی کام جاری ہے،ماضی میں سرکاری اسکولزمیں ٹیچرزنہیں آتے تھے، آج سرکاری اسکول دوشفٹوں میں چل رہے ہیں،اساتذہ کو ٹرانسفر کیلئے سیکریٹریٹ میں دھکے نہیں کھانے پڑتے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ پورے پنجاب کاحق اورنج لائن پرلگادیا، ماضی میں کرپشن کیلئے منصوبے بنائے جاتے تھے، ن لیگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکناچاہتی تھی۔ حسان خاور نے کہاکہ مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ سے اربوں روپے نکلے،ان کانعرہ تھا کھاتا ہے

تو لگاتا بھی ہے،یہ اس لیے لگاتے تھے کیونکہ انہیں کھاناہوتاتھا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ صحت کے شعبے میں ریکارڈ کام ہوا، ماضی کی حکومتوں نے معیشت کوکھنڈربنادیاتھا، قوم کے پیسوں سے لندن میں اپارٹمنٹس خریدے گئے،عوام کے لوٹے گئے پیسوں کاحساب ضرور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں