وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
جمعہ کو شاہ محمود قریشی نے کیچ بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے
حملے میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کی جرات اور بہادری کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ،
وطن عزیز کے تحفظ کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔