شہری

اسلام آباد: اب شہری گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے: ڈریپ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ اب شہری گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ کر سکیں گے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی عوام کو دستیابی سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے اوور دی کاؤنٹر کٹ فروخت کی اجازت دے دی۔ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر اب کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہو گی اور شہری گھر پر ہی خود کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔میڈیکل ڈیوائس بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب آپ کورونا کا گھر پر رہ کر ٹیسٹ کرتے ہیں تو اس سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی میں مدد مل سکتی ہے۔ اس لیے کورونا سیلف ٹیسٹ کٹس کی مارکیٹ میں فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر فروخت کی اجازت دی جاتی ہے۔

اس سے قبل مارکیٹ میں سیلف کورونا ٹیسٹ کٹس موجود تو تھیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کی فروخت کی اجازت نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں