لالہ موسیٰ کے لنڈا بازار میں آگ، 400 دکانیں جل کر راکھ

گجرات: لالہ موسیٰ کے لنڈا بازار میں رات گے لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق اگ سے چار سو کے قریب دکانیں مکمل طور پر جل گئیں، اگ لگنے کی وجہ تا حال سامنے نہیں آ سکی، تاہم نقصان کا اندیشہ کروڑوں میں ہے.

ڈی پی او گجرات عمر سلامت اور ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے لنڈا بازار کا دورہ کیا، انکوائری کے لیےاعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گی ہے۔. ڈی سی گجرات کا کہنا ہے کہ جو بھی ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا. ریسکیو نے فائر بریگیڈ کی غفلت کے متعلق انکوائری کر رہے ہیں. اگ لگی ہے یا لگائی گی ہے فی الحال اس کے متعلق انکوائری کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بھر پور داد رسی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں